ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک نے پودا لگاکر نئی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 28 فروری 2015 21:16

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء )نوشہرہ میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ سید معنبرجان اور ضلعی دفتر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک نے پودا لگاکر نئی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ کی تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز،سول ججز اور جوڈیشنل مجریٹس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدرمحمد اعجاز خان ایڈوکیٹ،خیبرپختونخواہ کے نومنتخب رکن شاھدریاض برکی ایڈوکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ سید معنبرجان نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی زمین کو امن و امان کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنانے کے لیے شجرکاری بھی بھی ضرورت ہے۔ماحول کو الودگی سے پاک رکھنے کے لیے ہرشخص کو اپنے حصہ کا پودا لگانا ہوگا۔ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر گل زار خان کے مطابق نوشہرہ اور پشاور میں سولا لاکھ سے زاہد پودے لگائیں جائیں گئے۔