پشاور کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 31فیصد حصہ مخصوص کیا گیا ہے ،عنایت اللہ خان،

اپ لفٹ منصوبہ سے 5ارب جبکہ ٹوٹل 29ارب روپے خرچ ہوں گے، تجاوزات کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے ،سینئر صوبائی وزیر

ہفتہ 28 فروری 2015 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا کہ پشاور کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 31فیصد حصہ مخصوص کیا گیا ہے اور پشاور آپ لفٹ منصوبہ سے 5ارب جبکہ ٹوٹل 29ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ پشاور تجاوزات کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے اور پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں چارسدہ روڈ پر 25کروڑ روپے کی زمین وگزار کرکے ہائی ووے اٹھارٹی کے حوالے کردی ہے جبکہ چارسدہ روڈ ، بھانہ ماڑی ، رامداس ، سبزی منڈی ، ہشتنگری ، چوک شادی پیر ، نمک منڈی ، قصہ خوانی ، گھنٹہ گھر میں سینکڑوں دُکانیں ، مکانات ، پلازے گراکر سڑکو ں کو کشادہ کیا ہے وہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں انسٹیٹویٹ آف ارکیٹک پاکستان پشاور کے زیر اہتمام فیلو شپ ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے جہانگیر خان شیرپاؤ ، ماجد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر آرکٹیک میں فیلوشپ ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان نے کہاکہ پشاور افغانستان جنگ اور 9/11کے بعد مصائب ومشکلات سے گزار رہا ہے پشاور کا اصل چہرہ ختم ہوچکا ہے اب بھی 30لاکھ سے زاہد مہاجر پشاور میں مقیم ہے جس نے پشاور کے خوبصورتی گلیوں ، کوچوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور کو دوبارہ خوبصورت شہر بنا ئیں گے 13باغات کو بحال کرکے پھولوں کا شہر بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا پشاور کا مقروض ہے اور بین الاقوامی جنگیں پشاور کی سرزمین پر لڑی گئی ہے اس لیے پوری دنیا پشاور کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں ۔ انہوں نے کہاکہ آرکیٹک پشاور کے اصل خوبصورتی کے لیے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :