بشام ،صو بائی حکومت نے طاقتور ٹمبر ما فیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،

ٹمبر ما فیا کے خلاف گھیرا تنگ کر نے والے دیا نت دار فارسٹ آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 20:50

بشام ،صو بائی حکومت نے طاقتور ٹمبر ما فیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) صو بائی حکومت نے طاقتور ٹمبر ما فیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، ٹمبر ما فیا کے خلاف گھیرا تنگ کر نے والے دیا نت دار فارسٹ آفیسر کو شانگلہ سے تبدیل کر دیا گیا ، شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار ٹمبر ما فیا کو نکیل ڈال کر 70لا کھ روپے سے زائد کی قیمتی لکڑی بر آمد کر کے ڈیڑ ھ سو سے زائد فر نیچرسازوں کی دکا نیں بند کر نے والے فارسٹ آفیسر فر ہاد علی کو صو بائی حکومت نے شانگلہ سے تبدیل کر دیا، جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے اس دعوے کی نفی ہو تی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ٹمبر ما فیا کو معاف نہیں کیا جا ئے گا ، شانگلہ میں حال ہی میں تعنیات ہو نے والے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) فر ہاد علی نے تین ماہ کی قلیل مدت میں شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار ٹمبر ما فیا کے خلاف موثر اپریشن کر کے ستر لاکھ روپے کی قیمتی لکڑی قبضے میں لے کر ٹمبر سمگلر ز کے خلاف مقد مات درج کئے اور120سے زائد فر نیچر سازوں کی دکا نیں بھی بند کر ا ڈالی اس طرح درجنوں غیر قانونی آرا مشینوں کو بھی بند کر کے جنگلات کی کٹا ئی کو بریک لگا دی جس کی وجہ سے ٹمبر ما فیا کے طاقتور گروہ کو یہ سب کچھ ناگوار گزرا اور صو بائی حکومت نے اپنے دعووٴں کے برعکس طاقتور ٹمبر مافیا کے اگے گھٹنے ٹیک دئیے اور ڈی ایف او فر ہاد علی کا شانگلہ سے تبادلہ کر ا دیا شانگلہ کے عوام نے صو بائی حکومت کے اس اقدام کی بھر پور مذ مت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایف او کا تبادلہ منسوخ کیا جا ئے ۔