پاکستان ریلویز میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری آئندہ چند روز میں ملنے کی توقع

ہفتہ 28 فروری 2015 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) وزارتِ ریلوے کی طرف سے ، پاکستان ریلویز میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری آئندہ چند روز میں ملنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ ریلوے انتظامیہ نے سکیل ایک سے سولہ تک 3880 اسامیوں کی بھرتی کیلئے وزارتِ ریلوے کو درخواست کی تھی جس پر پہلے مرحلے میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر بھرتی کی منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک کے مطابق وزارتِ ریلوے سے منظوری کے بعد بھرتی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور سب کچھ میرٹ کے مطابق ہوگا۔ تحریری امتحان نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے ہوگا۔ علاوہ ازیں ریلوے میں ”ریشنلائزیشن “ پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر میٹنگز کاآغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈکوارٹر ز میں سی ای او جاوید انور بوبک کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ریلوے بورڈ ہمایوں رشید، چیف پرسانل آفیسر دلدار حسین اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نثار احمد میمن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کسی کی نوکری ختم نہیں کی جائے گی، البتہ مختلف محکموں میں ضرورت کے مطابق اسٹاف میں ردوبدل کیا جائے گا۔کسی شعبے میں ضرورت سے زائد سٹاف کو ، ضرورت کے مطابق کسی دوسرے محکمے میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور اس کے لیے ضروری تربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :