Live Updates

کوہاٹ، ناظم علی مردان پی ٹی آئی کارواں میں شامل ہو گئے

ہفتہ 28 فروری 2015 20:23

کوہاٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سابقہ امیدوار ناظم علی مردان وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی حمایت کرتے ہوئے پی ۔ٹی ۔آئی کاررواں میں شامل ہو گئے ۔ سابقہ امیدوار ناظم علی مردان نے اپنے خاندان اور جملہ ساتھیوں سمیت وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی حمایت کرتے ہوئے پی ۔ٹی ۔آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اس موقع پر علی مردان سابقہ امیدوار ناظم اربن شکردرہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں خوش آمد کی نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پرا متیاز شاہد قریشی کے خدمات کو سلام پیش کرتا ہو۔

سابقہ الیکشن میں امتیاز صاحب کی حمایت نہ کر سکا تا ہم اُن کی احس کارکردگی کی بنا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں ۔کیونکہ بہت قلیل عرصہ میں امتیاز شاہد قریشی صاحب نے سینکڑوں منصوبوں پر عملی کام کر کے نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں اور میرا مکمل خاندان امتیاز قریشی کی بھرپور اعلان کرتے ہے اور اس امر کا اعادہ کرتے ہے کہ کسی بھی صور ت میں امتیاز شاہد قریشی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

خدا اور خداوند کریم سے دعاگو ہیں کہ جو لوگ سابقہ الیکشن میں بھٹک گئے تھے وہ سب بھی راہ راست پر آکر پی۔ٹی۔آئی میں شمولیت کے ساتھ امتیاز شاہد قریشی کا ساتھ دیں اور ہر محاذ پر امتیاز قریشی کو مضبوط بنائیں۔وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے اپنے کامیاب ترین دورہ شکردرہ کے موقع پر اس پُر رونق محفل میں خطاب کرتے ہوئے سابقہ ناظم علی مردان صاحب کو اپنے بیڑہ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان کا اور اُن کے خاندان و جملہ ساتھیوں سمیت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علی مردان انتہائی مخلص اور شفاف سیاست دان ہے ۔

ان کی دوستی یا مخالفت میں شفافیت عیاں ہوتی ہے ۔ دوستی اور مخالفت کا انداز منافقت سے پاک ہے۔ آخر میں ایک بار پھر امتیاز شاہد قریشی نے اپنی جانب سے ، تمام خاندان اور پی۔ٹی۔آئی کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :