جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا اعلان ،عمل 16مارچ سے شروع ہو گا ،

8مارچ سے پولیٹیکل کمپاونڈ میں رجسٹریشن شروع کی جائیگی ،11مارچ تک جاری رہے گی

ہفتہ 28 فروری 2015 20:23

جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا اعلان ،عمل 16مارچ سے شروع ہو گا ..

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا اعلان کردیاگیا ۔واپسی کا عمل 16مارچ سے شروع کیا جائے گا۔ واپسی کے لئے 8مارچ سے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی جو 11مارچ تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل آفیسر نواب خان صافی نے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں منعقدہ محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جرگہ میں جماعت اسلامی فاٹا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سمیع اللہ محسود ،ملک جلال محسود عبدالائے،ملک جاوید محسود اور دیگر درجنوں عمائدین موجود تھے۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل آفیسر نواب خان صافی کا کہناتھا کہ حکومت نے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی مخصوص علاقوں کے لئے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت واپسی کا عمل 16مارچ سے شروع کیا جائے گا ۔

واپسی کے لئے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں 8مارچ سے رجسٹریشن شروع کی جائے گی جو 11مارچ تک جاری رہے گا ۔ان کا کہناتھا کہ واپسی جنوبی وزیرستان کے تحصیل سرویکئی کے مختلف علاقوں پیر کلے ،پاستے ،اولڈ سرویکئی ،شین ورسک ، مدیجان لوئر ،شیرنہ اور ریشوڑہ شامل ہیں۔جبکہ تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں ڈیتا والا ،سپیدورائی ،مدیکئی ،زاکئی ،سوئے پنگہ ،اور گردائی وغیرہ علاقے شامل ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ واپسی کے لئے ٹانک کے علاقہ کوڑ کے مقام پر سنٹر کھولا جا ئے گا ۔اور جنوبی وزیرستان جانے والے فی خاندان کو ٹرانسپورٹ کے لئے فی خاندان دس ہزار روپے سم کے زریعے دئے جائیں گے۔اور جنوبی وزیرستان پہنچنے پر 25ہزار روپے فی خاندان اے ٹی ایم کے زریعے دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ ہر خاندان کو چھ ماہ کا راشن اور یگر سامان بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :