سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پی پی اور ایم کیو ایم کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب،

چاروں امیدوار ٹیکنوکریٹ اور خواتین مخصوص نشستوں سے کامیاب ہوئے

ہفتہ 28 فروری 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

چاروں امیدوار ٹیکنوکریٹ اور خواتین مخصوص نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں‘ پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے محمد علی سیف اور پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔