22مارچ کو مینار پاکستان پر مکین گنبدخضریٰ ملین کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے سنگ میل ثا بت ہوگی‘ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

ہفتہ 28 فروری 2015 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ 22مارچ کو مینار پاکستان پرہونے والی مکین گنبدخضریٰ ملین کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے سنگ میل ثا بت ہوگی۔ عاشقان رسول ﷺ کا جوش وخروش انتہائی مثالی ہے۔ ان شاء اللہ مکین گنبد خضریٰ کانفرنس تاریخ کا دائرہ بدلے گی۔

قوم کی گنبد خضریٰ کی طرف اُٹھی ہوئی والہانہ نگاہیں نئی صبح کی نوید دے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ میں تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گنبد خضریٰ کے متوالے وائٹ ہاوٴس کے حواریوں پر لرزہ طاری کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں کانفرنس کی تیاریوں کی رفتار نہایت حوصلہ افزاء ہیں ۔ کانفرنس کے انعقاد میں حکومتی رکاوٹیں ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پرراولپنڈی کے ناظم اعلیٰ مولانا اشفاق صابری ،ضلع اٹک کے امیر مفتی سعید احمدقادری ،ضلع جہلم کے امیر مولانا محمد شہزاد مکی،ضلع سرگودھا مولانا یاسر رضاعطاری ،ضلع گجرات کے راہنما قاری اختر حسین جلالی ، ضلع لاہور کے امیر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :