میلسی ،مائنر پل کو کشا دہ کرنے کے مقاصد ناکام ہوگئے ،دو نوں طرف راتوں رات دوبارہ قبضہ ہوگیا

ہفتہ 28 فروری 2015 19:43

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء ) میلسی مائنر کے پل کو کشا دہ کرنے کے مقاصد ناکام ہوگئے کہ دو نوں طرف مائنر کے اوپر راتوں رات دوبارہ قبضہ ہوگیا ایس ڈی او محکمہ انہار شیر گڑھ کے ارباب اختیار اہلکاروں نے ان قبضہ گروپ سے ساز باز ہوکر دو بارہ آ ہنی گارڈ ر گاڑ کر کھوکھے رکھ لیے اس بارے میں ایس ڈی او شیر گڑھ جہانزیب خان کو تحریری درخواست دی گئی ہے جس پر انہوں نے متعلقہ سب انجینئر کو موقع پر جاکر ناجائز تجاوزات ختم کر نے کی ہدایات کردی ہیں شکایت کنند گان عباس ، اصغر اور دیگر نے سیکرٹری آ بپاشی کو بھی شکایت کی ہے کہ ٹی ایم اے میلسی نے لاکھوں روپے لگا کر بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دباؤ کم کر نے کیلئے پل کشا دہ کیے ہیں لیکن آ بپاشی شیر گڑھ کے ارباب اختیار بھاری بھتہ لیکر دونوں طرف دوبارہ کھوکھے وغیرہ لگا دیے ہیں اور دن دہا ڑے آ ہنی گارڈر ویلیڈ کر کے اپنا قبضہ جما یا جا رہاہے میلسی کے سیاسی سما جی فلاحی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری آ بپاشی کو مطالبہ کیا ہے کہ پل کشادہ ہونے سے خو بصورت لگ رہاہے لیکن چند روپوں کی خاطر تجا وزات کی سرپرستی کر نیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہاہے کہ یہ حالیہ حکومت کے تجا وزات کیخلا ف تمام اقداما ت کو پش پست ڈال کر دیدہ دلیری سے تجا وزات کی نمائش کرر ہے ہیں ۔