کراچی، پلاٹ کے تنازعے پر گبول برادری کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ، ایک شخص ہلاک ،5 زخمی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پپری کے سوفن گبول گوٹھ میں پلاٹ کے تنازعے پر گبول برادری کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ، ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی ، علاقے میں کشیدگی ۔ تفصیلات کے مطابق ؛ گذشتہ روز بن قاسم تھانے کے حدود پپری سوفن گبول گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے کے تنازعے پر گبول برادری کے دو گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوگیا جس میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں محمد عالم و لد محمد حسین ، محمد عظیم ولد محمد حسن ، محمد حسن ولد در محمد جب کہ دوسری فریق اللہ ورایو ولد عبداللہ ، حضور بخش ولد مزار خان اور نور بخش ولد مزار خان زخمی ہوگئے جن میں سے محمد حسن ولد در محمد گبول زخموں کی تاپ نہ لا کر جناح ہسپتال میں ہلاک ہوگیا ، اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گبول برادری کے لوگ در محمد گوٹھ سے سوفن گبول گوٹھ میں موجود پلاٹ پر قبضہ کرنے آئے تھ جنہیں سوفن گبول گوٹھ کے لوگوں نے منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور جھگڑے کے دوران کلہاڑیاں لگنے سے دونوں گروپوں کے لوگ زخمی ہوگئے ، دوسری جانب جھگڑے کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، فریقین جناح ہسپتال سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاحال گرفتاریاں عمل میں نہیں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :