کورنگی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 2ٹارگٹ کلرز سمیت 4ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) کورنگی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی جنید احمد شیخ نے کہا کہ پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرکے شاہ فیصل کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے 4پولیس اہلکاروں قتل کرنے کے الزام میں ٹارگٹ کلر محمد حسن عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں زمان ٹاوٴن تھانے کی حدود عبدالرزاق عرف شیرٹن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ملزم 18پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم نے شرافی گوٹھ میں 4پولیس اہلکاروں ،کورنگی صنعتی ایریا میں 3پولیس اہلکاروں اور کورنگی تھانے ک کی حدود میں 2پولیس اہلکاروں سمیت متحدہ کے یونٹ انچارج اور مخبری کے شبے میں پنجابی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 2افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ملزم امجد کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ شرافی گوٹھ سے ملزم عمر علی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :