من پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب شہدادپور کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ہفتہ 28 فروری 2015 19:24

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء )پریس کلب شہدادپور کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں شہدادپور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور امن پسند پارٹی کے چیئرمین غلام مصطفیٰ سومرو ایڈوکیٹ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے نو منتخب صدر ارشاد ظفر بخاری ، سینئر نائب صدر سجاد خاصخیلی ، نائب صدر نور سندھی ، جنرل سیکریٹری محمد رمضان پنھور ، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر رحمان دانش ، فنانس سیکریٹری خالد اشکائی ، آفس سیکریٹری مہدی حسن پنھور ، چیئرمین مجلس عاملہ ڈاکٹر محمد رفیق شیخ اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ قریشی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی ۔