سندھ سے تعلق رکھنے والی صحافتی تنظیموں کااجلاس ،عبدالوہاب منشی کو آرگنائزر مقرر کردیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 19:23

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء ) سندھ سے تعلق رکھنے والی صحافتی تنظیموں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ا ٓرگنائزر عبدالوہاب منشی کو مقرر کیا گیا اور 9 ۔

(جاری ہے)

رکنی آرگمنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر محمد رفیق شیخ ، عباس قیصر ، نور سندھی ، عبدالجبار ناریجو ، غلام حسین لغاری ، ملک طارق محمود اعوان ، قلندر بخش مری ، عبدالغفور سروہی اور ملک آصف شامل ہیں ۔ اجلاس میں سندھ بھر کے بیمار صحافیوں کے علاج ، تمام شہروں میں صحافی کالونیوں کی تعمیر ، صحافیوں کے بچون کے لئے نوکریاں اور صحافیوں کی لائف انشورنس کرانے کے علاوہ مختلف مسائل پر اہم فیصلے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :