شہدادپور ، شہر کے مسائل کو حل کرنے اور شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور صحافی شخصیات کا اجلاس

ہفتہ 28 فروری 2015 19:22

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء ) شہر کے مسائل کو حل کرنے اور شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور صحافی شخصیات کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس آف شہدادپور سیٹیزن آرگنائزیشن تنظیم کا قیام عمل میں آیا اور متفقہ طور پر ڈاکٹر محمد رفیق شیخ کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم سازی کیلئے جلد ایک مئوثرمہم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور شہر سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے افراد کو اس تنظیم میں شامل کیا جائے گا ۔