غیرسرکاری تنظیم نے چیف سلیکٹر معین خان کرکٹ اکیڈمی پر پابندی عائد کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 28 فروری 2015 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) غیر سرکاری تنظیم کے رانا فیض الحسن نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کرکٹ اکیڈمی پر پابندی عائد کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ،اور معین خان کرکٹ اکیڈمی پر پابندء عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رانا فیض الحسن نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بنے، چیرمین پی سی بی سے استفسار کیا جائے کہ معین خان کو قومی ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا، چیف سلیکٹر کا کام ٹیم منتخب کرکے انتظامیہ کو دینا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ چیف سلیکٹر کو بھی روانہ کردیا جبکہ میچ سے ایک روز قبل معین خان نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ کی ایک کسینو میں جوا کھیل کھیلنے پہنچ گئے جس کی وجہ سے ملک و قوم بدنامی کا باعث بنا ۔

درخواست میں مبینہ طور پر یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معین خان کرکٹ اکیڈمی سے جوے کا کاروبار چل رہا ہے، درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ معین خان کرکٹ اکیڈمی کے خلاف پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :