خاتون جنت کانفرنس 12اپریل کو ہوگی، مفتی گلزار احمد نعیمی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) جماعت اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام خاتون جنت کانفرنس 12اپریل2015ء بروز اتوار جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر سے علماء ومشائخ، تاجر، وکلاء اور سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔ اس بات کا اعلان جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ کی اہم میٹنگ میں کیا۔