پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستا سمیت کسی بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،عمرریاض عباسی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک گلگت بلتستان سمیت آنے والے ہر سطح کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں انقلابی جدوجہد کے ساتھ ساتھ کرپٹ اور جابرانہ نظام کے خاتمہ اور حقیقی جمہوریت کے نفاذ کیلئے انتخابی عمل کاحصہ بن کرپٹ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کاآغازکردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسیل اسلام آباد میں مصطفی خان،غلام علی خان،شمریزاعوان،قاری منہاس،اختر راجہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کی روشنی میں پورے ملک کی طرح گلگت ، بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ملکی خزانوں اور اقتدارپر قابض حکمرانوں سے اقتدار چھین کر مظلوم و محکوم اور مجبور عوام کے حوالے کیا جائے ۔نام نہاد حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت وسائل پر قبضہ اور عوام کو بد حال کر رکھا ہے۔ملکی ترقی اور عوام کے حقوق کی تحفظ اور روائتی سیاست کے خاتمے کے لئے عوامی تحریک ہر سطح پر اپنا کرداراداکرے گی۔