پی سی بی انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں پشاور ریجن کے ٹرائلز 21 مارچ کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع

ہفتہ 28 فروری 2015 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پی سی بی انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں پشاور ریجن کے ٹرائلز 21 مارچ کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہونگے۔ ا ن خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے ممبر و صدر پشاور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن گلزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے تمام شہروں میں انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سلسلہ شروع کر رکھا اور اس سلسلے میں پشاور ریجن کے ٹرائلز 21 مارچ سے شروع ہونگے ، پشاور ڈسٹرکٹ اور دیئر لوئر ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز 21 اور بائیس مارچ جبکہ چارسدہ ، نوشہرہ اور سوات ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز 26 اور 27 مارچ کو منعقد ہونگے ۔

انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی اپنے ہمراہ فارم ب اور اوریجنل ڈاکومنٹس ضرور لائیں ۔

متعلقہ عنوان :