ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے فاٹا ویٹ لفنٹگ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں میں گزشتہ روز کٹس اور دیگر سامان تقسیم

ہفتہ 28 فروری 2015 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے فاٹا ویٹ لفنٹگ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں میں گزشتہ روز کٹس اور دیگر سامان تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ارشد نوید اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان شنواری مہمان خصوصی جنہوں نے تمام کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کی۔

اس موقع پر فاٹا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر اقبال ، فاٹا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ایوب خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان شنواری نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے ڈائریکٹر یٹ آ ف سپورٹس فاٹا کی طرف سے ان کو فاٹا گیمز کے حوالے سے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے گئے جس کی وجہ سے ہم نے کئی بار فاٹا گیمز کرانے کے حوالے اجلاس طلب کرکے باقاعدہ طور کمیٹیا ں اور تاریخوں کا اعلان کیاگیا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود فاٹا گیمز منعقد نہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ارشد نوید سے مطالبہ کرتے ہوئے فاٹا گیمز اور ایسوسی ایشن کو سالانہ فنڈز کے حوالے سے درخواست کی کہ وہ اس میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کرتاکہ یہ گیمز جلد از جلد منعقد ہوسکے انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی سپورٹس فاٹا فیصل جمیل شاہ نے ان سے متعدد بار جھوٹے وعدے کئے جس کی وجہ سے فاٹا کے کھلاڑی محرومی کا شکار ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا مہتاب احمد سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فاٹا گیمز کے انعقاد میں متعلقہ افسران کو ہدایت کریں تاکہ فاٹا میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری و ساری رہے اس موقع پر نئے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا ارشد نوید نے کہا کہ وہ فاٹا گیمزکے حوالے سے حتمی اعلان اس وقت کرینگے جب ان گیمز کی باضابطہ طورپر منظوری ہو اس کے بعد وہ گیمز کا اعلا کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ اعلان پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور انشاء الله فاٹا گیمز سمیت تما سپورٹس سرگرمیاں فاٹا کے ہر ایجنسی اور ایف آر میں پہلے سے بڑھ کر منعقد کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :