کوہاٹ میاں خیل میں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے ایک شخص

ہفتہ 28 فروری 2015 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) کوہاٹ میاں خیل میں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ میاں خیل میں مبینہ ملزم فاروق اور اسکے بھائی شہنواز ساکنان میاں خیل نے ذبانی تکرار اور ہاتھا پائی کے دوران طیش میں آکر مقامی باشندے شہزاد پر اچانک فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی سریرالدین نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو واردات میں استعمال ہونے والی اسلحہ پستول سمیت گرفتار کر لیااور مجروح شہزا د کی رپورٹ پر دونوں بھائیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :