پشاور،ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواہ کی ملازمین کیلئے اپ گریڈیشن کا فی الفور اعلامیہ جاری کریں ،یو نس مر وت

ہفتہ 28 فروری 2015 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ورکرز ویلفیئر بو رڈ ایمپلا ئز ایسو سی ایشن خیبر پختو نخوا کے صدر یو نس مر وت نے کہا ہے کہ حکومت ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواہ کی ملازمین کیلئے اپ گریڈیشن کا فی الفور اعلامیہ جاری کریں گزشتہ روز اپنے دفتر حیا ت آباد میں صحا فیوں سے با ت چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ورکنگ فوکس سکولز اینڈ کالجز قائم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو ورکر ویلفئیر فنڈ اسلام آباد فنڈز فراہم کرتی ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ موجودہ حکومت ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواہ کے زیر نگرانی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے ساتھ جو امتیازی سلوک کررہی ہے ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواہ کے تمام ملازمین دس سالوں سے اپ گریڈیشن اور پنشن جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے بھی ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور ابھی تک صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواہ کے ملازمین کے سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں منتقلی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ہیں اور موجودہ حکومت ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ورکرز ویلفئیر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر یونس مروت نے وزیر اعظم نواز شریف ، تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :