شہر کو حقیقی معنوں میں عشق مصطفےٰ ﷺ کا محورومرکزبنائیں گے،شبیرابوطالب،

چورنگیوں اور شاہراہوں کو اللہ کے ولیوں اور بزرگان دین کے نام سے منسوب کرناانتہائی احسن اقدام ہیخ،سفیر اسلام ومبلغ اعظم حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی،کے نام سے منسوب چورنگی کی تختی کی تقریب نقاب کشائی سے خطاب

ہفتہ 28 فروری 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیر ابوطالب نے لیاقت آباد میں حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی سے منسوب چورنگی کی تختی کی نقاب کشائی کی، اس موقع پر جے یوپی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزرمحمدسلیم خان قادری ترابی، علامہ محمدعثمان غوری نورانی،مولانامرزاشوکت حسین مغل رضوی، محمودخاں عسکری، حاجی سلمان شیخ، صاحبزادہ محمدعاطف نورانی، ملک محمدرشید ودیگر سمیت کارکنان کی بڑی تعدادموجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبیر ابوطالب نے کہاکہ کراچی نبی ﷺ کے غلاموں کا شہر ہے، اس کے چپے چپے پر عاشقان مصطفےٰ ﷺ بستے ہیں ، اس شہر کو حقیقی معنوں میں عشق مصطفےٰ ﷺ کا محورومرکزبنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر کی چورنگیوں اور شاہراہوں کو اللہ کے ولیوں اور بزرگان دین کے نام سے منسوب کرناانتہائی احسن اقدام ہے، شاہ عبدالعلیم چورنگی جو ڈاکخانہ چورنگی کے نام سے مشہور تھی،جس کوہماری درخواست پر سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے سفیر اسلام، مبلغ اعظم اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنماحضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی  کے نام سے منسوب کیاتھاجس پر ہم ان کے مشکورہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح حکومت کی منظوری سے پورے شہر کے اہم مقامات کو اولیاء اللہ اور بزرگان دین سے موسوم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر کی فضاؤں کو درودوسلام سے معطرومعنبرکرتے رہیں گے،کراچی کاحقیقی تشخص اجاگر کرکے عوام کو دہشت اور وحشت کی فضاء سے باہر نکالیں گے۔اس موقع پر علامہ قاضی احمدنورانی ودیگر نے اپنے خطاب میں مرکزی رہنماشبیرابوطالب کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔