چھوٹا لاہور، دعوے سے کہتا ہوں میرے علاقہ میں جرائم نہیں ہونگے ، انچارج پولیس سٹیشن اکوڑہ خٹک بخت شیر خان

ہفتہ 28 فروری 2015 18:58

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) اپنی تعیناتی کے ابھی ڈھائی ماہ کے دوران علاقہ میں پولیس رٹ قائم کرنے کے پیش نظر دعوے سے کہتا ہوں کہ میرے علاقہ میں جرائم نہیں ہونگے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ڈکیتی کی نیت سے انشاء اللہ کسی سماج دشمن کوآپ کے دروازے کھٹکھٹانے کی جرأت نہ ہوگی علاقہ میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کو تھانوں سے باہرہمیشہ علاقہ میں متحرک دکھائی دینے کی ضرورت ہوتی ہے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران87 ملزمان اشتہاری دھر لئے گئے ہیں جبکہ ماہ فروری کے دوران پولیس کوقتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب22 ملزمان اشتہاری گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2 کلاشنکوف،2 ہینڈگرنیڈ،12 پستول،230 کارتوس،2 رائفل اور7 کلو چرس آمد کرکے ملزمان پابند سلاسل کردئیے ہیں ان خیالات کااظہار انچارج پولیس سٹیشن اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ او بخت شیر خان نے اپنے آفس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ صوابی کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ’ شہید ‘ایس ایچ او تھانہ ھٰذا اجمیر شاہ خان جیسے شاید نہیں ہونگا تاہم انکے نقش قدم پر چلنے اور مرحوم کی نقل کرتے ہوئے پولیس سٹیشن اکوڑہ خٹک کو انکے نہج پر چلانے کی کوشش ضرور کرتا ہوں انکامزید کہنا تھا کہ غیر قانونی افغان مہاجر ین کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران اب تک 150 افغان مہاجرین جن میں مختلف جگہوں پہ مساجد کے متعددپیش امام بھی شامل ہیں کو برضائے خود واپس وطن بھیجوانے پرآمادہ کرکے رخصت کردیاہے جبکہ70 غیر رجسٹرڈافغان مہاجرین کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے ہیں ایک سوال پر انکا کہا تھا کہ ہمارے تھانے میں اب تک کسی بھی معاملہ میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی جانب سے کوئی سیاسی مداخلت سامنے نہیں آئی ہے ایک اور سوال پر انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تین مختلف مقامات پرجوا بازی کے اڈے قائم تھے جو پولیس چھاپوں کی تسلسل کے نتیجہ میں خود بخود ختم ہوگئے اور منشیات فروشی کے دھندے بھی جگہ جگہ ہورہے تھے جنکے خلاف بھرپور پولیس کاروائیاں کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں جسکے بعد منشیات فورشی سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :