پی ٹی اے کا پاکستانی حدود میں استعمال ہونیوالی افغان سموں کی بندش کیلئے وزارت خارجہ کو خط

ہفتہ 28 فروری 2015 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے پاکستان کی حدود میں استعمال ہونے والی افغان سموں کو بند کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پی ٹی اے کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس پرپاکستان کی سرحدی علاقوں میں افغان سموں کی روک تھام اور ان کے سگنل بند کرنے کے لیے افغان حکومت سے رابطہ کی درخواست کی گئی ہے پی ٹی اے کی جانب سے بھیجے گئے وزارت خارجہ کو خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں افغان موبائلنیٹ ورک کی سمیں باآسانی استعمال ہورہی ہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغان موبائل نیٹ ورک کے پاکستان کی حدود میں سگنل بند کرنے کی اشد ضرورت ہے وزارت خارجہ پاک افغان بارڈر پر افغان موبائل نیٹ ورک کی بندش کے لیے افغان حکومت سے رابطہ کرے اور سگنل کی بندش کے ساتھ ساتھ پاکستان کی حدود میں استعمال ہونے والی افغان سموں کی بندش کے لیے بھی رابطہ کر ے کیونکہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں استعمال ہونے والی سموں کا ریکارڈ صرف افغان ٹیلی کام حکام کے پاس ہی موجود ہے اور وہی ان سموں کو بند کرسکتے ہیں خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغان موبائل نیٹ ورک کے سگنل بھی موصول ہوتے ہیں اور افغان سمیں باآسانی استعمال بھی ہورہی ہیں وزارت خارجہ یہ معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھائے کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سمیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی استعمال ہوسکتی ہیں حکومت سمیں بند کروا کر واقعات کی روک تھام کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :