نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام” قومی محفل حسن قرأت“3 مارچ کو جامعہ نعیمیہ میں ہوگی،

علامہ راغب نعیمی،مفتی رمضان سیالوی،پیرنقیب الرحمن،قاری رفیق نقشبندی ودیگر نامورقراء حضرات شرکت کرینگے،ترجمان

ہفتہ 28 فروری 2015 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام 5 ویں قومی محفل حسن قرأت3 مارچ 2015 بروزمنگل کو میں بعدازنماز مغرب جامعہ نعیمیہ منعقد ہوگی۔محفل حسن قرأت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد راغب حسین نعیمی،مفتی محمد رمضان سیالوی(خطیب جامعہ مسجد علی ہجویری داتادربار)،پیرنقیب الرحمن،ممتاز قاریِ قرآن قاری محمدصداقت علی،عالمی شہرت یافتہ قاریِ قرآن و چیئر مین نعیمیہ صوت القراء پاکستان قاری محمد رفیق نقشبندی،قاری محمد خادم بلال مجددی،قاری عبد الغفارجہلمی،قاری محمد اویس رضاقادری،قاری محمدامیرقادری سمیت نعیمیہ صوت القراء پاکستان ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی ذمہ داران ،کارکنان اورعوام اہل سنت کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔