سپر ایٹ کی امید یا واپسی کی ٹکٹ ، گروپ اے میں انگلینڈ گروپ بی میں پاکستان کا فیصلہ آج ہوگا

ہفتہ 28 فروری 2015 18:54

سپر ایٹ کی امید یا واپسی کی ٹکٹ ، گروپ اے میں انگلینڈ گروپ بی میں پاکستان ..

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ 2015 میں دلچسپ صورتحال ، گروپ اے سے نیوزی لینڈ سپر ایٹ میں داخل ہوگئی ، آسٹریلیا کی پوزیشن بھی واضح ہے جبکہ گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقہ کی پوزیشن واضح ہوگئی ، سپر ایٹ کی امید برقرار ر کھنے کے لیے پاکستان کو زمبابوے ، انگلینڈ کو سری لنکا شکست دینا ہوگی ۔ ورلڈ کپ کرکٹ میں 28 فروری تک ہونے والے میچز کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے ۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ کے علاوہ کسی بھی ٹیم کی پوزیشن ابھی واضح نہیں ہے تاہم نیوزی لینڈ چار مسلسل میچز جیتنے کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے آسٹریلیا کی پوزیشن بھی واضح ہے جبکہ انگلینڈ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا اگر سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دی تو پھر سری لنکا تقریباً کوالیفائی کرلے گا اور انگلینڈ کے لئے مشکل ہوجائے گا تاہم اگر سری لنکا کو شکست ہوئی تو پھر سری لنکا کو آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کو شکست دینا ہوگی سری لنکا کے میچ میں جیتنے کی صورت میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصلہ کن ہوگا ادھر گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی پوزیشن واضح ہے جبکہ پاکستان ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز مشکل میں ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کو سپر ایٹ تک رسائی کے لیے بھارت کو شکست دینا ہوگی اور پاکستان کو اپنے چاروں میچ جیتنا ہوں گے ویسٹ انڈیز کی بھارت سے شکست آئرلینڈ کا ایک میچ جیتنا اور پاکستان کی چار سے ایک میچ ہارنے کی صورت میں تینوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا پاکستان اور انگلینڈ کے لیے آج کے میچ فیصلہ کن ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :