الپوری،آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا

ہفتہ 28 فروری 2015 18:52

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء)آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ نے آ ل پا کستان ٹیچر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے کال پر یوم سیاہ منایا گیا، اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، IMUرویہ کے خلاف احتجاج،پولیوڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،تنخواہوں میں کٹوتی ہرگز منظور نہیں،سکولوں کو بند کرنے کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق ہہفتہ کے روز ضلع شانگلہ آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن خوا نے IMU کے نامناسب رویہ، تنخواہوں میں غلط کٹوتی اور پولیو میں ڈیو ٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی پر صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح شانگلہ میں بھی سینکڑوں پرائمری اساتذہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول الپوری سے جلوس نکالا شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور اس پر پولیو ڈیوٹیوں اور IMUکے کٹوتیوں کے خلاف نعرے درج تھے جلوس الپوری چوک میں جلسے کا شکل اختیار کی جلوس کی نمائندگی حا جی رہبر علی صدر ا ٓل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ نے کی مقررین نے IMUکے کٹوتیوں اور پولیو ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی شدید مزمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ IMUکے غلط کٹوتیوں اور پولیو ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کو فوراً کٹوتی کی رقم واپس دیا جائے ،سکولوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ۔

۔۔۔