شناختی کارڈاورلوکل سرٹیفیکٹ کے حصول میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کے اقدامات کئے جائیں،دارو خان اچکزئی

ہفتہ 28 فروری 2015 18:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء)چمن کے رہائشی داروخان اچکزئی ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام سے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پرقابوپانے شناختی کارڈاورلوکل سرٹیفیکٹ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ قلعہ عبداللہ اورچمن میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں عدم تحفظ پایاجاتاہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں قتل وغارت گری چوری راہزنی اورڈاکہ زنی روز کامعمول بن چکاہے انتظامیہ ان مسائل پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام رہی ہے گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،چیف سیکرٹرے سیف اللہ چٹھہ،صوبائی وزیرڈاکٹرحامدخان اچکزئی اوررکن قومی اسمبلی علاقے میں امن کے قیام کویقینی بناناے کے ساتھ لوگوں کودرپیش مسائل سے نجات دلانے میں اپناکرداراداکرے انہوں نے کہاکہ لوگوں کولوکل سرٹیفیکٹ قومی شناختی کارڈاورپاسپورٹ کے حصول میں شدیددشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے ان تمام دستاویزات کے حصول کیلئے رشوت طلب کی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں شدیداضافہ ہواہے ۔