خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،

سات جنرل نشستوں کیلئے 12امیدوارانتخابات میں حصہ لینگے، ،ٹیکنوکریٹ کے دونشستوں کیلئے 6امیدوار خواتین کی دونشستوں کیلئے چھ اورایک اقلیتی نشست کیلئے تین امیدوارپانچ مارچ کوہونیوالے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے

ہفتہ 28 فروری 2015 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) خیبرپختونخوا سے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق سات جنرل نشستوں کیلئے بارہ امیدوارانتخابات میں حصہ لیں گے ،ٹیکنوکریٹ کے دونشستوں کے لئے چھ امیدوار،خواتین کی دونشستوں کیلئے چھ اورایک اقلیتی نشست کے لئے تین امیدوارپانچ مارچ کوہونیوالے سینٹ انتخابات کیلئے امیدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ،جس کے مطابق کل 34امیدواروں میں سے سات امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد کل 27 امیدوار سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق جنرل سیٹوں کے لیے سولہ امیدواروں میں سے چار امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے کاغذات واپس لینے والوں میں جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، قومی وطن پارٹی کے عبدالمالک، تحریک انصاف کے فضل محمد خان، اور سلمان آفریدی شامل ہیں ، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لیے آٹھ امیدواروں میں سے دو امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جن میں تحریک انصاف کے عبدالطیف یوسفزئی، اور شبلی فراز شامل ہیں، جبکہ خواتین میں امیدوار رابعہ بصری نے کاغذات واپس لینے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :