اداکارہ عتیقہ اڈھو کی سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہیدبچوں کے گھروں جاکر بچوں کے والدین سے ملاقات

ہفتہ 28 فروری 2015 18:36

اداکارہ عتیقہ اڈھو کی سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہیدبچوں کے گھروں جاکر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) مشہورپاکستانی اداکارہ عتیقہ اڈھونے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہیدبچوں کے گھروں جاکر بچوں کے والدین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر عتیقہ اڈھو شہیدبچوں کے والدین سے کھل مل گئی،اداکارہ عتیقہ اڈھو کاکہنا تھا کہ آج میں حسن زیب شہید کی والدہ سے ملنے آئی ہوں جب تک ان ماوٴں کو انصاف نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

ہمیں بھی چین نہیں آئیگا،ہم بھی انکے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر برا وقت آیا تو اداکار میدان میں نکلے اْنہوں نے کہا کہ میں تمام اداکاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ شہیدوں کے اہل خانہ کاساتھ دیں ،، اس موقع پر حسن زیب کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے سمیت تمام شہیدوں کو نشان حیدر دیا جائے اورواقعے میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔۔