احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق ڈی جی پی ڈی اے کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا

ہفتہ 28 فروری 2015 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پشاورکی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق ڈی جی پی ڈی اے کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حتساب عدالت کے جج محمد ابراہیم خان کی عدالت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں گرفتار قاضی لئیق کوپیش کیا گیا جہاں ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی فاضل عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق ڈی جی پی ڈی اے کا بارہ روزہ ریمانڈ منظوردینے کے احکامات جاری کردیئے ملزم کو اختیارات کے ناجائز استعمال ، کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں جمعہ کے روزنیب نے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :