کراچی، بلدیہ وسطی میں رین ایمرجنسی کانافذ،محکمہ سینی ٹیشن کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 28 فروری 2015 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید کمال احمد نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی ممکنہ پریشان کن صورتحال کے سلسلے میں پیشگی اقدامات کرنے کہ ہدایت جاری اس موقع پر سینی ٹیشن ،محکمہ بی اینڈ آر ،اور محکمہ مکینکل و الیکٹریکل کے افسران و ذمہ داران کا فوری اجلاس طلب بارش کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے اور 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت ،واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے فوری بعد ہی بلدیہ وسطی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی محکمہ سینی ٹیشن ،محکمہ بی اینڈ آر اور متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ انہیں 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے میونسپل کمشنر کمال مصطفی و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورہ کیا اور عوام کو جلد از سہولیات بہم پہچانے کے لئے افسران کو موقع پر ہی ہدایت جاری کیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جبکہ بارش کے فوری بعد ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد،میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں ہنگامی دورہ کیا انہوں نے نیو کراچی میں برساتی نالوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ جہاں جہاں بھی پانی کی نکاسی کے عمل میں روکاوٹ آرہی ہو فوری طور پر پانی کی نکاسی کے عمل کا ممکن بنایا جائے انہوں سڑکوں پر برساتی پانی کی صفائی کے عمل کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں محکمہ مکینیکل و الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت کی وہ ڈی واٹرنگ پمپ کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھے جہاں بھی برساتی پانیکھڑا ہو فوری طور پر اسے صاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :