کراچی، حق پرست قیادت ہر سطح پر عوام کے شانہ بشانہ مصروف عمل ، ارکان اسمبلی کی جھاڑو لگا کر عملی کام میں شمولیت

ہفتہ 28 فروری 2015 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) حق پرست ارکان اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین،عادل صدیقی اور وسیم قریشی نے قائدتحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر جاری صفائی مہم کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ارکان اسمبلی نے ۵۰۰۰ روڈ ناگن چورنگی تا ْیو پی موڑ اپنے ہاتھوں سے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں عملی شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ عوام میں سے ہیں اور عوام کی بہتری کے لئے کسی بھی کام میں آر محسوس نہیں کرتے اس موقع پر عبدالوسیم نے کہا کہ حق پرست قیادت ہر سطح پر عوام کے شانہ بشانہ مصورف عمل ہے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی عوام کو کسی طور تکلیف میں مبتلا دیکھنا نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ حق پرست قیادت اور ذمہ داران اور کارکنان ہر لمحہ ہر سطح پر عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں عادل صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنی ذمہداری ایمانداری سے انجام دے تالہ عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے وسیم قریشی نے کہا کہ قائدتحریک کی ہدایت پر چل کر ہم جل ہی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں انہوں نے کہ حق پرست قیادت کراچی کو اسکا اصل مقام و حیثیت دلانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن ،میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا انہوں نے مذید کہا کہ صفائی مہم وقتی نہیں بلکے مسلسل رہنے والا عمل ہے سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اپنے علاقوں کو صاف و شفاف بنانے کے لئے کسی قسم کی روکاوٹ کو ملحوظ خاطر نہیں لارہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حق پرست قیادت نے موسم بہار اور سرسبز و شاداب کراچی کے حوالے سے شجر کاری مہم میں نارتھ کراچی 11-B کے پارک پودے لگائے اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کی آلودگی کم کرنے اور کراچی کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :