کراچی، اے اور او لیو ل کرنے والے طلبہ و طالبات کے مساوی سرٹیفیکٹس کے اجراء کے لئے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی،انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین

ہفتہ 28 فروری 2015 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا دو روزہ سہ ماہی اجلاس بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین فصیح الدین خان کی میزبانی میں 27اور 28فروری 2015کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر انوار احمد زئی چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے کی ۔ اُن کے ساتھ IBCC کے سیکریٹری محمد رمضان اچکزائی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی جعلی اسناد کی روک تھام کے لئے تمام تعلیمی بورڈز اپنی اسناد پاکستان پرنٹنگ پریس سے چھپوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ علاوہ ازیں آئی بی سی سی کے فیصلے کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی سے A / O LEVELکرنے والے طلبہ و طالبات کے مساوی سرٹیفیکٹس کے اجراء کے لئے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

کسی بھی عمر کے طلبہ و طالبات A / O LEVELکرنے کے بعد IBCCسے مساوی سند حاصل کرسکیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی بحث کی گئی کے کمیبرج یونیورسٹی A / O LEVLEکرنے والے طلبہ و طالبات کی مختلف اسناد پر اُن کے ناموں میں فرق نہیں ہونا چاہیے ۔ تاہم IBCCاپنی سابقہ پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے A / O LEVELکے طلبہ و طالبات کے زیادہ تر اسنادمیں درج نام کے مطابق ہی مساوی اسناد جاری کرے گی۔

تاہم طلبہ و طالبات کو اس سلسلے میں ایک اسٹامپ پیپر (عہد نامہ) مساوی سند کے حصول کے لئے جمع کرانا پڑے گا۔ جس میں طلبہ و طالبات اس بات کی گواہی /تصدیق دیں گے کہ مختلف ناموں کےA / O LEVELکے سرٹیفیکیٹس ایک ہی طالبعلم کے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ و طالبات کے لئے آئندہ ہونے والا ٹینٹ سمر کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔

تمام تعلیمی بورڈ ز کے سربرہان نے اس بات کا فیصلہ بھی کیا کہ اسپورٹس کی ترقی کے لئے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کھیلوں میں بھی ملکی سطح پرنام پیدا کرسکیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے میزبانی کے فرائض انجام دینے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فصیح الدین خان ، سیکریٹری مسز حور مظہر اور ناظم امتحانات نعمان احسن کی ٹیم کے کردہ تمام انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پُر سکون اور آرام دہ ماحول میں IBCC کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ تمام سربراہان نے مثالی میزبانی کرنے پر میٹرک بورڈ انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :