قومی ایکشن پلان کے اصل اہداف نظراندازکیے جارہے ہیں،دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے کوئی موٴثر حکمت عملی نظر نہیں آرہی ‘تمام حکومتی مشینری کو صرف لاوٴڈ اسپیکرکی حفاظت پرلگادیاگیاہے ‘آئمہ مساجدکی بجائے دہشتگردوں کو پکڑاجائے

سربراہ سُنی تحریک ثروت اعجازقادری کی علماء کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 17:50

کراچی ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ قومی ایکشن پلان کے اصل اہداف نظراندازکیے جارہے ہیں۔ دہشت گردی ختم کرنے کی بجائے تمام حکومتی مشینری کو صرف لاوٴڈ اسپیکرکی حفاظت پرلگادیاگیا ہے۔دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے حکومت کی کوئی موٴثر حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف آئمہ مساجداور علما ء کرام کیخلاف مقدمات کااندراج تشویشناک ہے۔

آئمہ مساجد کی بجائے دہشت گردو ں کو پکڑاجائے ۔حکمران عوام کو بیوقت بنانے کی پالیسی ترک کردیں اورکالعدم تنظیموں سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے افواج پاکستان کا مکمل ساتھ دیں۔ نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں قادری ہاؤس پر علمائے کرام کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پو لیس کے ہاتھو ں علماء و خطباء کی تذلیل و تضحیک پر خامو ش نہیں رہ سکتے ۔اہلسنّت کے علماء و خطباء کو لا وارث نہ سمجھا جا ئے ۔حکو مت علماء ،خطباء ا ور آئمہ مساجد کیخلاف پو لیس گردی کا شرمناک سلسلہ بند کرے ۔بلاجوازگرفتاریا ں اور مقدما ت ختم نہ کئے گئے تو لا کھو ں مساجد کے آئمہ ، مو ذن اور خطباء سڑکو ں پر نکل آئیں گے۔اس موقع پرعلماء کرام نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اہلسنّت وجماعت دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی جہا د میں پا ک فو ج کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ لیکن آپریشن ضرب عضب کے حامیوں کی بلاجواز پکڑ دھکڑ ناا نصافی ہے۔اہل حق اقامت دین کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔