پولیٹیکل انتظامیہ کا آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی اپنے گھروں کی 16 مارچ سے واپسی کے پروگرام کا اعلان

ہفتہ 28 فروری 2015 17:47

جنوبی وزیرستان ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن ضرب عضب سے پہلے ہونیوالے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی کے پروگرام کا اعلان کردیا ، متاثرین کی واپسی 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نواب صافی نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی واپسی 16 مارچ سے شروع کردی جائے گی جس کیلئے متاثرین کی رجسٹریشن 8 سے 11 مارچ تک پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں ہوگی ۔ متاثرین اپنی رجسٹریشن مقررہ تاریخ تک مکمل کروا لیں تاکہ ان کی واپسی یقینی بنائی جائے ۔