پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ 28 فروری 2015 17:47

دوشنبے(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان اور تاجکستان نے دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ہفتہ کو تاجکستان کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل محمود حسن سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :