ورزش نہ کرنا، نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور تمباکونوشی بلڈ پرپشر کا باعث بنتے ہیں، حکیم عبدالوحید سلیمانی

ہفتہ 28 فروری 2015 17:45

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) دُنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیں۔آرام طلب زندگی، مرغن غذاؤں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دباؤ، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہارحکیم عبدالوحید سلیمانی ،حکیم عروہ وحید سلیمانی ،حکیم طلحہٰ وحید سلیمانی، حکیم ثناء اللہ حلاج، حکیم عمار وحید سلیمانی ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد طاہر خان ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم ڈاکٹر محمد عمر فاروق گوندل اور حکیم شوکت علی سندھو نے ادارہ فروغ طبِ یونانی پاکستان کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں۔ تفکرات، غصہ اور ذہنی دباؤ سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذاؤں اور گرم اشیاء سے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاُُ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔

سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاء سادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے سلیمانی دواخانہ کی تیار کردہ میڈیسن فشارین کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ حکیم عمار وحید سلیمانی نے مشورہ دیا کہ پکوان میں لہسن کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادر کرتا ہے۔