اہلسنت و جما عت کاآپریشن ضربِ عضب کی کامیابی اور آرمی چیف کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر خراجِ تحسین

ہفتہ 28 فروری 2015 17:42

سرگودھا( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) اہلسنت و جما عت سنی سپر یم کو نسل کا اہم اِجلاس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ نواب کا لو نی میں منعقد ہوا جس میں آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی اور جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ملک کی سلامتی ، امن اور اِسلام کی سر بلندی کیلئے دُعا کی گئی ، اِجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے پیر مشتاق احمد شاہ الا زہری نے کہا کہ اہلسنت و جماعت کے حقو ق کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ، ایمپلی فائر ایکٹ کی آڑ میں علمائے کرام کی توہین اور گر فتاری نا قا بل ِ برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

اِس سلسلہ میں حکومت سے مطالبہ ہے کہ اِس سلسلے کو فوری بند کیا جا ئے ۔ سنی سپریم کو نسل دہشت گردی کی مکمل مخالفت اور مذمت کر تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :