وزیر صحت بلوچستان سے پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 28 فروری 2015 17:25

تمبو(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سے پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر مہرالله موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیراحمد مستوئی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا وفد میں حاجی فضل کھوسہ غلام محمد کٹبار آغا نیاز علی گولہ چیئرمین محمد یاسین ڈومکی شامل تھے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ محکمہ صحت کی دل پیرامیڈیکل اسٹاف ہے جو قدرتی آفات مشکل حالات میں بھی مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں چاہیے جن کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ں انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکروں اور مڈوائف کے سفری اعزایہ کو دو ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کردئے گئے ہیں محکمہ صحت بد قسمتی سے کئی سالوں سے ایک مذہبی جماعت کے پاس تھا جنہوں نے ملازمین اورمحکمہ کی اصلاح پر کوئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے مسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیئے جا رہے ہیں اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر مہرالله موسیانی نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل کی ڈیماند لسٹ بھی فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :