12کنال سرکاری اراضی واگذار ،6ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 17:17

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران 12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی گئی اور06ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ تفصیل کے مطا بق واہگہ ،عزیز بھٹی اور شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گل کلی ہربنس پورہ اور رانی پنڈ میں آپریشن کر تے ہوئے12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی۔

(جاری ہے)

نشتر ٹاؤن انتظامیہ گرین ٹا ؤن اور فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے بلال گنج اورمیکلورڈ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مکہ کالونی اور فیصل ٹا ؤن کو ٹھا پنڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے داتا نگر با دامی باغ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔