پشاوریونیورسٹی کے مالیاتی امور میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے،ڈاکٹررسول جان

ہفتہ 28 فروری 2015 17:16

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ جامعہ کے تمام انتظامی سربراہانوں کو خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر جامعہ سے منسلک افراد جن میں ملازمین و طلبہ شامل ہیں کو ایسی سروس فراہم کرنی چاہئے جن سے ان کے روزمرہ کے مسائل بر وقت حل ہوسکیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ جامعہ کے مالیاتی امور میں گزشتہ کچھ عرصے میں بہت بہتری آئی ہے جسکی وجہ سے جامعہ کے مالی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسران ایک ٹیم روک کے ذریعے مارد علمی کے عالمگریت کے فلسفے کو پروان چڑھائیں۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اشتیاق اللہ خان و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے انتظامی افسران کے ہمراہ جامعہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے تاریخی کانوکیشن ہال میں جاری تزئین و آرائش پر کام کے لئے وہاں کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک نظر نے ان کو بریفنگ دی۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تنبیہ کی کہ کام پر اگلے ماہ کے آخر تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔