ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے‘ حکماء

ہفتہ 28 فروری 2015 16:44

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)موجودہ دور میں ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آسٹیو پرو سس کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار میں حکیم محمد احمد سلیمی جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت حکیم محمد جاوید رسول صدر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے کی جبکہ پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے - اس موقع پر حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم غلام مرتضی مجاہد ، حکیم وسیم انور ، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی ،، حکیم عمر فاروق گوندل نے " ہڈیوں کا بھربھرا پن ،اسباب ،علامات اور علاج " کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں غذائی معمولات کے حوالہ سے جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس سے ہماری صحت مجموعی طور پر شدید متاثر ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔

ہڈیوں کے امراض اور اس جیسے امراض سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانا ہو گا۔