وزیراعلیٰ کی زیرصدار ت اجلاس، پنجاب انرجی پراجیکٹس ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور

ہفتہ 28 فروری 2015 16:27

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی تیزرفتار ترقی کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ہمارا عزم اور توانائی کے منصوبوں کوبر ق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔وہ آج یہاں ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا بے حد ضروری ہے ۔پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا ہر قدم توانائی بحران کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے توانائی کے منصوبوں کو ہر حال میں مکمل کرنا ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ اجلاس میں پنجاب انرجی پراجیکٹس ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، شوکت ترین، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری خزانہ، صدر بینک آف پنجاب اور مختلف بینکوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :