Live Updates

سیشن جج پشاور نے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی

ہفتہ 28 فروری 2015 16:26

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پشاور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی ۔ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے بخت بیدار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔عمران خان کے وکیل قاضی انورذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :