کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ، جعلی ادویات بر آمد، 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 فروری 2015 16:25

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروی 2015 ء): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے حکام نے کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ ماری جس پے وہاں موجود جعلی ادویات سازی کی فیکٹری پکڑی گئی، فیکٹری کے بیرونی دروازے پر تالا نصب تھا جبکہ فیکٹری کے اندر ادویات بنانے کا کام جاری تھا، فیکٹری میں ہیپاٹائٹس سی کی جعلی ادویات بنائی جا رہی تھی جن میں سے ایک کا نام سو فاس بائر بتایا گیا ہے، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فیکٹری میں بننے والی جعلی ادویات اور ان کی پیکنگ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ادویات کروڑوں روپے کی مالیت رکھتی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جعلی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کا انکشاف کیا گیاتھا.