جوڈیشل کمیشن کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ‘ عمران خان بد انتظامی کو بھی دھاندلی شمار کرتے ہیں، سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں‘ جبکہ آئینی ترمیم کے لئے سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم ، ادارے اور صوبے متحد ہیں ، ہر صورت دہشت گردوں کو شکست دیکرملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا ئیگا‘ سرکاری اداروں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں ،سال میں ایک ارب کی ایکسپورٹ بڑھ جانے پر ہم تالیاں بجاتے ہیں ، ہماری آبادی جس تناسب سے بڑھ رہی ہے اس سے بھونچال کی سیریز آئے گی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات اوراصلاحات احسن اقبال کا تقر یب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 فروری 2015 16:20
لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات اوراصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے مگر عمران خان بد انتظامی کو بھی دھاندلی شمار کرتے ہیں‘ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں‘ جبکہ آئینی ترمیم کے لئے سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ‘قومی ادارے اور وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکو مت بھی متحد ہیں ہر صورت دہشت گردوں کو شکست دیکرملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا ئیگا‘ سرکاری اداروں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں ،سال میں ایک ارب کی ایکسپورٹ بڑھ جانے پر ہم تالیاں بجاتے ہیں لیکن ہماری آبادی جس تناسب سے بڑھ رہی ہے اس سے بھونچال کی سیریز آئے گی ،ہمیں دن دوگنی ‘ رات چوگنی محنت کرنا ہو گی اور ایکسپورٹ کو 2025ء تک 150ارب ڈالر تک لیجانا ہوگا اور یہ کوئی ہر کولیس کا ٹاسک نہیں جو ہم نہیں کر سکتے ،نتائج نہ ملنے کیو جہ سے آج لوگوں میں فرسٹریشن بڑھا ہے اور انکے خیال میں ریاست عملاً انکی زندگی سے لا تعلق ہو گئی ہے ، آج دنیا میں پولیو کا شکار صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں ، دنیا میں ٹی بی کا مرض ختم ہو گیا ہے جبکہ ہمارے ملک میں یہ دوبارہ آرہا ہے اور یہ اشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ہم ترقی کرنے والا ملک نہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.