پاکستان سیکرٹری خارجہ ملاقات میں حیران کن نتائج کی توقع نہ رکھے، پاک بھارت مذاکرات کا فی الحال دوبار ٹریک پر ا ٓنے کا کوئی امکان نہیں،بھارتی حکام کا پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے قبل دعویٰ

ہفتہ 28 فروری 2015 16:14

نئی دہلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ہی بھارتی حکام نے اس کے نتیجے میں کسی حیران کن نتائج سامنے ا ٓنے کی توقع نہ رکھنے کا عندیہ دے دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کا دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد وہاں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنا ہے تاہم اس دوران پاک بھارت دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ کیا جائے گا لیکن اس دورے کے نتیجے میں کسی بھی حیران کن نتائج کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ کہ پاک بھارت مذاکرات کا فی الحال دوبار ٹریک پر ا ٓنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سیکریٹری سطح پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کسی ڈرامائی نتائج کی توقع کرنا حیران کن ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد طے شدہ سیکریٹری خارجہ کی ملاقات منسوخ کردی تھی جس کے بعد اب یہ ملاقات 3 مارچ کو اسلام ا ٓباد میں ہونے جارہی ہے جبکہ پاکستان ا ٓئندہ سال ہونیوالی سارک ممالک کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :