اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل مل ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہ یوٹیلٹی اسٹوز کو 29ہزار میٹرک ٹن چینی کی فراہمی کی منظوری دیدی

ہفتہ 28 فروری 2015 16:11

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کیلئے 2ماہ کی تنخواہوں کا یوٹیلٹی اسٹوز کو 28ہزار999میٹرک ٹن چینی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کے لیے 90ارب روپے قرض کی گارنٹی کی منظوری دی گی اورل پاکستان اسٹیل ملک کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ، یوٹیلٹی اسٹورز کو 28ہزار 999میٹرک ٹن چینی فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی ٹریڈنگ کاپوریشن اپنے اسٹاک سے فراہم کرے گی ۔