لاہور‘ ٹریفک وارڈ ن نیانسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی، محنت کش کا چالان کرکے جرمانہ کی خوادا ئیگی کردی

ہفتہ 28 فروری 2015 16:11

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) لاہور میں ٹریفک وارڈ ن نے غریب محنت کش کا چالان کرنے کے بعد خود ہی اس کا چالان ادا کر کے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امجد نامی شخص اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر ون وے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے آرہا تھاکہ ٹریفک وارڈ نے اسے روکا اور چالان کر دیا جس پر محنت کش نے وارڈ ن کی منت سماجت کی کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اس کے پاس پیسے نہیں ہے اور وہ اپنی بیٹی کو ہسپتال لے جارہاہے جس پر ٹریفک وارڈ ن نے محنت کش کو غریب جانتے ہوئے چالان اپنی جیب سے ادا کر کے انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی۔

ٹریفک وارڈ ن کا کہناتھاکہ اس نے قانون کیخلاف ورزی کی جس کی وجہ سے اسے چالان کرنا پڑے گا لیکن بعدازاں جب ٹریفک وارڈن کویقین آیا کہ یہ شخص واقع ہی غریب آدمی ہے اور چالان ادا نہیں کر سکتا جس پر وارڈ نے اس کو چالان ادا کرنے کے پیسے اپنی جیب سے دے دئے۔